Friday, 28 February 2014

Jamshed Dasti


سی ڈی اے والے شراب کی ہزاروں خالی بوتلیں لیکر گئے ہیں۔ خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کو پارلیمنٹ لاجز میں  
  غیر قانونی رکھا ہوا ہے:- جمشید دستی

The 11th Hour - 27 February 2014 Khawaja Asif... by spediawol
 ایشوریہ رائے نے پاکستان کی پارلیمنٹ لاجز میں ایک رات کے ایک ملین ڈالر لیے؟
 
..
 یہ منظر کسی قحبہ خانہ یا بار کا نہیں بلکہ نظارہ ایوان شاہی کے کمرہ نمبر 804 کا ہے ، یہ اس روم کا منظر ہے جس کی دیواروں پر بانی پاکستان قائد اعظم کی تصاویر آویزاں ہیں اور جس کی چھتوں پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سبزہلالی پرچم لہرا رہا ہے۔
پچھلی اسمبلی کے اراکین رخصت ہوئے تو صفائی کے دوران غیرملکی شراب کی بوتلوں کا ڈھیر لگ گیا۔ایک رکن اسمبلی کے کمرے میں تو شراب کی اوندھی پڑی بوتلیں، ڈسکو لائٹس ، مخملی پردے، قالین عیاشی کی داستانیں سنا رہی تھیں۔

 
 
 

وزیر داخلہ چوہدری نثار اور سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کے معاملہ پر ثبوت مانگ لئے، جمشید دستی کا کہنا ہے کہ وہ پیر کو شواہد پیش کردینگے، انکشافات کی سب سے زیادہ تکلیف نون لیگ کو ہورہی ہے، مکمل انکوائری تک اراکین کو ایوان میں ایشو پر تبصرہ سے بھی روک دیا گیا۔۔۔

 
 قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار نے پارلیمنٹ لاجز کے حوالے سے جمشید دستی کے بیان کو مسترد کردیا،،، ان کا کہنا تھا کہ لاجز میں ستتر پولیس اہلکار اور بڑی تعداد میں سپشل برانچ کے اہلکار تعینات ہیں جبکہ تئیس خفیہ کیمرے بھی مختلف حصوں میں نصب کئے گئے ہیں،،، وزیر داخلہ نے کہا کہ لاجز میں داخل ہونے والے تمام مہمانوں کی رجسٹریشن کی جاتی ہے، جبکہ سینیٹرز اور اراکین اسمبلی کے علاوہ تمام افراد کی گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی جاتی ہے ،،، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انہیں جمشید دستی کی نیت پر شک نہیں، اگر ان کے پاس شواہد ہیں تو سامنے لائیں، مکمل تحقیقات ہونگی، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لاجز پارلیمنٹیرینز کا گھر ہے، اس میں ارکان کے اہلخانہ بھی رہتے ہیں،،، اگر جمشید دستی کی بات ٹھیک ہوئی تو پورا ایوان ان کے ساتھ کھڑا ہوگا،،، اس موقع پر ڈپٹی سپیکر مرتضٰی جاوید عباسی نے اراکین کو معاملے پر مزید بات کرنے سے روک دیا،،، انہوں نے کہا کہ مکمل انکوائری تک اس ایشو پر تبصرے سے گریز کیا جائے،،، ادھر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے جمشید دستی کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں ان سے الزامات کے ثبوت مانگے گئے ہیں،،، جبکہ ڈی ایس پی لاجز سے ایک ماہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پیش کرنے کا کہا گیا ہے،،، ادھر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسمبلی میں غیراخلاقی حرکات پر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ،،،، جبکہ پیر کے روز وہ بطور ثبوت ایک ویڈیو بھی پیش کریں گے۔۔ وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کی جانب سے پارلیمنٹ کی وینا ملک قرار دیئے جانے پر جمشید دستی نے کہا کہ ان کے انکشافات کی نون لیگ والوں کو سب سے زیادہ تکلیف ہو رہی ہے۔ نون لیگ والے اپنے کردار کو دیکھیں۔ دوسری جانب پارلیمنٹ لاجز میں جمشید دستی کے کمرے کے باہر نامعلوم شخص شراب کی خالی بوتل رکھ کر چلا گیا،،، جمشید دستی نے واقعہ پر پولیس کو طلب کرلیا جس پر اہلکاروں نے بوتل تحویل میں لے لی۔۔۔۔۔۔۔۔

 
پارلیمنٹ میں موجود جمشد دستی واحد ایسا سیاستدان ھے جو 2 بار رکن قومی اسملی اور وزیر رہنے کے باوجود آج بھی کرائے کے ہی مکان میں رہتا ھے  
 

 
 

 


1 comment:

  1. جمشید دستی نے سیچ بعلا ہے تمام پاکستان کو اس کا ساتھ دینا چاہیے

    ReplyDelete

Flags

Flag Counter

well come

CLICK